اسلام آباد میں صارفین کو معیاری پریشر پر گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہو گیا

144

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):اسلام آباد میں صارفین کو معیاری پریشر پر گیس کی فراہمی کا منصوبہ مکمل ہو گیا ۔ترجمان ایس این جی پی ایل کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نےسری نگر ہائی وے کے مقام پر 11 کلومیٹر طویل 24 انچ قطر کی نئی پائپ لائن بچھا دی ۔

منصوبے کی بروقت تکمیل سے اسلام آباد کے صارفین کو پورا سال بلخصوص موسم سرما میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔نئی پائپ لائن کا شمار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بڑے گیس منصوبوں میں ہوتا ہے۔منصوبے کی بروقت تکمیل پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے ایس این جی ایل حکام سےاظہار تشکر کیا ہے۔