
اسلام آباد۔31مارچ (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےسی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں، ہمارے حلقے میں کوئی ایسا دیہی علاقہ نہیں ہو گا جہاں گیس نہیں پہنچی ہو گی۔بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں معاون خصوصی نے کہا کہ عوام سے کیے گئے عدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے۔
اسلا م آباد کے حلقہ این اے 53 کے جو علاقےہمیشہ نظر انداز ہوئے اب وہاں بھی گیس پہنچ رہی ہے،ایس ڈی جیز سٹئیرنگ کمیٹی نےپھلگراں،ملپور، پنڈوریاں،کھنہ ڈاک،کھنہ کاک اور نورپور شاہاں میں گیس کی فراہمی کے لیے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد انشاء اللہ ہمارے حلقے میں کوئی ایسا دیہی علاقہ نہیں ہو گا جہاں گیس نہیں پہنچی ہو گی۔