اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

131
اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ،ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

آئی جی اسلام آباد کا ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ کا دورہ کیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ تفتیشی ٹیم کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ویتنام کے سفیر سے ملاقات سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سیف سٹی ، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی آپریشنز سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے ،

ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کےلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے،تمام شواہد اور ثبوت جمع کیے جارہے ہیں،تمام پہلوؤں پر تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔