پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے چار روزہ تعلیمی ہفتہ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں نجی تعلیمی اداروں کیلئے چار روزہ تعلیمی ہفتہ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) نے وفاقی دارالحکومت میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے چار روزہ تعلیمی ہفتہ نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ حکومت کی کفایت شعاری اور ایندھن کے بچائو کے اقدامات کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت اسلام آباد کی حدود میں قائم تمام نجی تعلیمی ادارے پیر سے جمعرات تک آن کیمپس تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے جبکہ جمعہ کو تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گا۔ اتھارٹی نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس فیصلے پر اس کی اصل روح کے مطابق سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔








