اسلام آباد میں وزارت خارجہ اور وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے شاہراہِ دستور پر ریلی

181

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):اسلام آباد میں یوم استحصال کشمیر5 اگست 2023 کے موقع پر وزارت خارجہ اور وزارت امور کشمیر کے زیر اہتمام بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے شاہراہِ دستورپر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سول سوسائٹی کے اراکین ، وزارت خارجہ اور وزارت امور کشمیر کے ملازمین ، کشمیری رہنمائوں اور پاکستان سویٹ ہومز کے طلبا نے کیڈٹ لباس زیب تن کر کے پاکستانی اور کشمیری پرچم لہراتے ہوئے ریلی میں شرکت کی ۔

اس موقع پر ریلی کی قیادت وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان، پاکستان سویٹ ہومز کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان اور کل جماعتی حریت کانفرنس اسلام آباد کے قائدین کر رہے تھے۔ ریلی کے شرکا نے بھارت کے 05 اگست 2019 کے اقدامات کے خلاف احتجاج کیا اور کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ڈی چوک پر ریلی کے شرکا سے خطاب بھی کیا۔ اس موقع پر شاہراہ دستور اور ڈی چوک میں بڑے بڑے بینرز آویزاں کئے گئے تھے جس پر بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے اور تصاویر کے ذریعے بھارتی مظالم کی منظر کشی بھی کی گئی ۔