اسلام آباد میں ویکسین لگوانے کے رجحان میں اضافہ کے لیے کوششیں تیز تر کر رہے ہیں ، علی نواز اعوان

37
سیکٹر ای 12 میں ترقیاتی کام تیز کردیا گیا ہے ، اتھارٹی نے متاثرین زمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ شروع کر دی ہے، معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ویکسین لگوانے کے رجحان میں اضافہ کے لیے کوششیں تیز تر کر رہے ہیں اور الحمد للہ ہمیں مثبت نتائج مل رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیو ایریا مارکیٹ کے تاجروں کی سہولت کےلئے مارکیٹ میں ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کی ہدایات کی روشنی میں اسلام آباد میں کورونا وائرس ویکسین کی مہم تیزی سے جاری۔

اس حوالے سے بلیو ایریا مارکیٹ کے تاجروں کی سہولت کےلیے مارکیٹ میں ویکسینیشن سینٹر کا قیام سینٹر کا افتتاح وزیراعظم کے معاونِ برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کیا۔ اس موقع پر مقامی تاجروں کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے ویکسین لگوانے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے علی نواز اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں ویکسین لگوانے کے رجحان میں اضافہ کے لیے کوششیں تیز تر کر رہے ہیں اور الحمد للہ ہمیں مثبت نتائج مل رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سےاپیل کی کہ جلد از جلد خود کو ویکسین لگوائیں تاکہ ہم اپنے شہر کو کھول سکیں اور کاروبار زندگی بحال ہوسکے-