اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں 24 گھنٹوں کے دوران اضافہ ہوا ،محکمہ موسمیات

185
pollen
Pollen

اسلام آباد۔8فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، فضا میں پولن کا تناسب نچلی سطح پر رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں پولن کی مجموعی مقدار 22 سے بڑھ کر 26 پولن فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران جنگلی شہتوت کے پولن کی مقدار صفر رہی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 07 اور فنجائی کی مختلف اقسام کے پولن کی مقدار 19 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی ۔