اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):وفاقی وزارت برائے قومی صحت کے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سینٹر میں داخلہ کے محفوظ مقامات کے قیام کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے تحت آئندہ مالی سال 26-2025 کے لئے295.270 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔
منگل کو جاری پی ایس ڈی پی دستاویز کے مطابق منصوبہ پر مجموعی لاگت کا تخمینہ404.837 ملین روپے ہے اور توقع ہے کہ 30 جون 2025 تک منصوبہ کےلئے109.570 ملین روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کےلئے آئی ڈی ایس آر ایس منصوبہ کےلئے 295.270 ملین روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔