اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کوبتایاگیاہے کہ اسلام آباد میں گزشتہ 5سالوں کے دوران 132کمرشل اور12رہائشی پلاٹوں کی نیلامی ہوئی۔
پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں ثمینہ خالدگھرکی کے سوال پروزارت داخلہ کی جانب سے ایوان کوتحریری طورپرآگاہ کیاگہا کہ گزشتہ 5برسوں میں اسلام آباد میں 132کمرشل پلاٹوں کی نیلامی ہوئی جن سے 129103.7438ملین روپے پریمیم حاصل ہوا،اسی طرح 12رہائشی پلاٹوں کی نیلامی سے کل 1229.55ملین روپے کاپریمئیم حاصل ہوا،
ایوان کوبتایاگیاکہ رہائشی پلاٹوں میں دوجائیدادیں عدم ادائیگی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیِ، مجموعی طورپر9نیلامیاں منعقدکی گئیں اورملازمین کوان کے حصے کے طورپراورپلاٹوں کی کامیاب نیلامیوں کے انعقاد کیلئے خدمات پر33.41ملین روپے اداکئے گئے۔