28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیاسلام آباد میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں زور و شور...

اسلام آباد میں یوم آزادی کے جشن کی تیاریاں زور و شور سے شروع، سٹال لگ گئے، ہر طرف قومی پرچم لہرانے لگے

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) (وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تیاریاں زور و شور سے شروع ہو گئی ہیں۔ شہر کی بڑی مارکیٹوں سمیت چوکوں پر قومی پرچم بیچنے والے نے سٹال لگا دیئے ہیں ۔قومی پرچموں، جھنڈیوں، بیجز اور دیگر مواد کی تیاری کیلئے چھاپہ خانوں اور کارخانوں میں ایڈوانس بکنگ پر کام ہونے لگا، نوجوانوں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سبز ہلالی پرچم کی پینٹنگ کرانا شروع کر دی ہیں جبکہ پینٹر حضرات نے اس حوالے سے خصوصی رعایتی بینرز آویزاں کئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ یوم آزادی کی تیاریوں میں حصہ لینے کے لئے اپنی گاڑیوں کو قومی پرچموں سے سجا کر تقریبات کو جوش و جذبہ سے منائیں۔ دوسری جانب بازاروں میں جگہ جگہ قومی پرچموں والی جھنڈیوں، بیجز، ٹوپیوں کی فروخت کیلئے سٹال سج گئے ہیں اور چھاپہ خانوں میں دن رات کام ہو رہا ہے۔ گلی محلوں میں گھروں کی چھتوں پر قومی پرچم اور سبز ہلالی جھنڈیاں آویزاں کی جا رہی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=65463

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں