اسلام آباد میں 7روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ،مہم کے دوران 5سال سے کم عمر 4لاکھ 21ہزار بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

229
polio campaign
polio campaign

اسلام آباد ۔11مارچ (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے ترلائی کے علاقے میں ہفتہ کو 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ صحت کے نمائندگان و دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آبادنے کہاکہ انسدادِ پولیو مہم 7 روز تک جاری رہے گی ،اسلام آباد میں 5 سال سے کم عمر 4 لاکھ 21 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ٹارگٹ ہے، جن کو2300 پولیو ورکرز، پولیو ٹیمز اور دیگر ٹیمز اسلام آباد میں گھر گھر/ گلی گلی پہنچ کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائیں اور پولیو سے محفوظ پاکستان بنائیں۔