- Advertisement -
اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 گاڑیوں کو جرمانہ عائد کیا ۔منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سبزی منڈی میں مختلف گاڑیوں کی انسپیکشن کی،دوران انسپکشن 9 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا۔27 گاڑیوں کو دوران انسپکشن وارننگ لیٹر جاری کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں،آپریشنز کا مقصد فضائی آلودگی پر قابو پانا ہے،پیشگی اقدامات شہر میں سموگ کے اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔
- Advertisement -