26.5 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد ٹریفک پولیس شنگھائی تعاون تنظیم 2024 کے سربراہی اجلاس کے...

اسلام آباد ٹریفک پولیس شنگھائی تعاون تنظیم 2024 کے سربراہی اجلاس کے ٹریفک پلان کے مطابق روٹس ترتیب دے گی

- Advertisement -

اسلام آباد۔14اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) محمد سرفراز ورک کی نگرانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) 2024 کے سربراہی اجلاس کے ٹریفک پلان کے مطابق روٹس ترتیب دے گی۔ پیر کو اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایکسپریس وے پر ٹریفک صبح سے دوپہر تک معطل رہے گی۔جبکہ سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کودوپہر سے شام تک روک دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کیا ہے جس کا مقصد اس اہم بین الاقوامی ایونٹ کے دوران ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانا ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 1100 افسران کو ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور شہریوں کو متبادل راستوں کی رہنمائی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انہیں تکلیف سے بچنے کے لیے متبادل راستے استعمال کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے حالات کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لیے عوام کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسلام آباد پولیس ریڈیو ایف ایم 92.4 پر رابطہ کریں یا 15 پر رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ ایس سی او سمٹ کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں