اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024ء میں 08لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں، عالمی معیار کے مطابق 64 ہزار395 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے

171

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2024ء جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024ء میں 08لاکھ سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں ،عالمی معیار کے عین مطابق 64 ہزار395 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے اورمدت میعاد پوری ہونے پر 62 ہزار876 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کی جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے شہریوں کو 1 لاکھ 12ہزار سے زائدلرنر پرمٹ جاری کیے ۔پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کمانڈ سنبھالتے ہی وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلاتفریق کریک ڈائون کے احکامات جاری کئے

ان احکامات کی روشنی میں اسلام آبا د ٹریفک پولیس نے سال 2024کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 08 لاکھ سے زائدگاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں جبکہ سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1019 افراد کے خلاف ایف آ ئی آر کے اندراج سمیت متعدد ڈرائیورزکے ڈرائیونگ لائسنس اورپبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے روٹ پرمٹ معطل کرتے ہوئے 300 افراد کو قانونی نوٹسز بھی جاری کئے گئے جبکہ 10ہزار841 گاڑیوں اور 40ہزار655 موٹر سائیکلوں کو سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا۔ اسی طرح غیر قانونی پارکنگ پر 01 لاکھ 07 ہزارسے زائدگاڑیوں،غیر نمونہ و فینسی نمبر پلیٹ پر 64 ہزارسے زائد اور کالے شیشوں پر17ہزار 852 گاڑیوں ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 56ہزار752

اورلوڈنگ پر16,550اور لین وائلیشن پر 25ہزار 555چالان ٹکٹس جاری کئے گئے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024ء کے دوران عالمی معیار کے عین مطابق 64 ہزار395 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے اورمدت میعاد پوری ہونے پر 62 ہزار876 ڈرائیونگ لائسنسوں کی تجدید کو یقینی بنایا جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں کو 1لاکھ 12ہزار سے زائدلرنر پرمٹ جاری کیے ۔ اسی طرح اسلام آباد ٹریفک پولیس افسران نے مختلف قومی و بین الاقوامی وفود کی آمدورفت،قومی و سینٹ کے اجلاسوں اور امن و عامہ کی صورتحال ،پی ایس ایل ،الیکشن 2024ء سمیت ایس سی او کانفرنس کے دوران 07ہزار سے زائد اہم ایونٹس میں پیشہ وارانہ انداز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیئے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 30 افسران اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران زخمی بھی ہوئے۔ ٹریفک پولیس افسران نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو تواتر سے قائم رکھنے کے لئے انتہائی تندہی اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیئے۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر کمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024ء کے دوران موثر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی سہولت اور شاہراہوں پر ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے،ان اقدامات میں فیسلیٹیشن آن ویل ،ایجوکیشن آن ویل ،ہائی وے پٹرول ،نائٹ پٹرول ،سمارٹ ٹریفک ریسپانس یونٹ سمیت چھ پولیس خدمت مراکز پر کائونٹرز قائم کئے گئے

آن لائن رینیول اور 70سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو ان کے گھروں میں جا کر ڈرائیونگ لائسنس رینیول کی سہولت مہیا کی گئی۔ اسی عرصہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس ایجوکیشن کمپلیکس کے قیام سمیت دفتری اوقات میں ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنا اور شہریوں کی رہنمائی کے لئے مختلف شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ نصب کرنے سمیت متعدد اصلاحات بھی عمل میں لائی گئیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سال 2024ء میں اسلام آباد کے مختلف نجی و سرکاری سکولوں،اداروں اورٹریفک ہیڈکوارٹرز میں شہریوں کوٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے 893 ورکشاپس منعقد کی جس میں 10لاکھ سے زائد شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔

اسی عرصہ کے دوران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لئے ’’فرینڈز آف پولیس ‘‘کے 07اور’’پولیس رضاکاروں ‘‘کے 04 بیج چلائے گئے جبکہ فلاور کینڈی کی پانچ کمپینز اور نجی کمپنی کے تعاون سے دو ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ اس کے علاوہ چارمختلف سکولوں کے طلباءکو ٹریفک دفتر اسلام آباد کا دورہ کروایا گیا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام طلباءمیں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے خصوصی تقریری مقابلے کا انعقاد بھی کیا گیااور تقریری مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازاگیا،ٹریفک ڈویژن میں تعینات پولیس افسران کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے

دو خصوصی میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے جہاں پر پولیس افسران نے طبی معائنے کے لئے مفت سکریننگ ٹیسٹ کروائے اور طبی ماہرین سے مفید مشورے لئے۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلا م آباد محمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی پیشہ ورانہ انداز میں فرائض کی انجام دہی قابل ستائش ہےاسلام آباد میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعدادمیں گاڑیاں و موٹر سائیکل داخل ہوتی ہیں اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو قائم رکھنااور ٹریفک قوانین کی پاسداری کروانا انتہائی مشکل فریضہ ہے، اس کے باوجود اسلام آباد ٹریفک پولیس دستیاب وسائل میں بہترین فرائض سرانجام دے رہی ہے اور دیتی رہے گی۔