23.1 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد ٹریفک پولیس نے 14 سے 16 اکتوبر تک شنگھائی تعاون...

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 14 سے 16 اکتوبر تک شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے جامع ٹریفک ڈائیورژن پلان ترتیب دے دیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 14 سے 16 اکتوبر تک منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کانفرنس کے لیے جامع ٹریفک ڈائیورژن پلان ترتیب دے دیا ہے، اس دوران 1100سے زائد ٹریفک افسران فرائض سرانجام دیں گے ۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14، 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں کانفرنس کے سلسلہ میں مختلف اوقات میں ٹریفک ڈائیورژن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

عوام سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی دقت سے بچنے کے لئے متبادل راستے استعمال کریں۔جی ٹی روڈ پشاور سے روات جانے والے حضرات ٹیکسلا، موٹر وے ، چکری انٹر چینج، چک بیلی روڈ، روات استعمال کریں۔ لاہور جی ٹی روڈ سے پشاور جانے والے حضرات روات ، چک بیلی روڈ ، چکری انٹرچینج، موٹروے ، ٹیکسلا استعمال کریں۔

- Advertisement -

مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دی جائے گی۔ بھارہ کہو سے راولپنڈی جانے والے حضرات کورنگ روڈ ، بنی گالہ سے لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ راولپنڈی سے اسلام آباد آنیوالے صدر مری روڈ سے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو سے کورال چوک تک ایکسپریس وے آنے جانے والی تمام ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔

کرنل شیر خان شہید روڈ سے فیض آباد آنے والے حضرات نائنتھ ایونیو سگنل سے سٹیڈیم روڈ استعمال کریں۔ پشاور سے لاہور جانیوالی ہیوی ٹریفک براستہ ٹیکسلا، موٹر وے اور ترنول پھاٹک سے فتح جنگ روڈ انٹرچینج، موٹر وے استعمال کریں۔

لاہور جی ٹی روڈ سے اسلام آباد اور راولپنڈی جانیوالی ہیوی ٹریفک چک بیلی روڈ سے چکری انٹرچینج ، موٹر وے استعمال کریں۔ 14، 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں