اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام چھٹے خصوصی فرینڈزآف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

57
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام چھٹے خصوصی فرینڈزآف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے کہا ہے کہ بدلتے دور کے ساتھ پولیس کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کررہے ہیں،پولیس کلچر مثبت عناصر پر مشتمل ہے ،جرائم کی بیخ کنی میں عوامی اطلاع سب سے اہم ہے، ہمارے لئے سب سے اہم تعلیمی اداروں تک جانا اور بہتر معاشرے کی تشکیل کے لئے طلباءکی ذہن سازی کرناہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام اقراء یونیورسٹی کے 50طلباو طالبات پر مشتمل چھٹے خصوصی فرینڈزآف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا، اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام اقراء یونیورسٹی کے 50 طلباءو طالبات پر مشتمل چھٹے خصوصی فرینڈزآف پولیس انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے آپ کی ٹریننگ مکمل کرانا ایک اہمیت کا حامل ہے،ہم اپنا طریقہ کار اور سہولیات عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں ،اسلام آباد پولیس 64 شہداءکے خون کی وارث ہے،وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہمارا عہد ایک ہی ہے،ہم نے آپ سے وہ تعلق بنایا ہے جو دائمی ہے۔