اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے ترنول تھانہ کی حدود میں پولیس ارٹی پر فائرنگ کرنے والے دو ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق مشتبہ ملزموں کی شناخت زبیر شاہ اور سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔جو گولڑہ پولیس حدود سے راہزنی میں ملوث تھے اور پولیس آپریشن کے دوران بھاگتے ہوئے ترنول سے گرفتار کئے گئے۔
فائرنگ کے تبادلہ کے دوران حفاظتی اقدامات کی وجہ سے تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس رات گئے معمول کی چیکنگ ہر تھی جہاں دو مشتبہ موتر سائیکل سواروں کو روکا گیا جس پر انہوں نے فائرنگ شروع کردی تاہم ترنول پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا۔
ان سے 30۔ ور پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔ڈی ائی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے پولیس ٹیم کی بہادری کو سراہا ہے اور ان کی حوصلہ افزاء کارکردگی پر انہیں انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588415