اسلام آباد پولیس ، ویب ٹی وی کے ذریعے 169 نیوز بلیٹن نشر کیے گئے

181
Islamabad Police

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (آئی سی سی پی او) ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی خصوصی ہدایت پراسلام آباد کیپٹل پولیس (آئی سی پی) نے اپنے ویب ٹی وی کے ذریعے 169 نیوز بلیٹن نشر کیے ہیں۔ نشریات کا باقاعدہ آغاز اگست 2023 میں کیا گیا تھا۔ آئی سی پی کے شعبہ تعلقات عامہ کےحکام نے اے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی آگاہی کے لیے نہ صرف نیوز بلیٹن بلکہ ٹریفک سے متعلق آگاہی کی ویڈیوز بھی ویب ٹی وی پر باقاعدگی سے جاری کی گئیں۔

شہریوں کو روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے 30 روڈ سیفٹی پروگرام بھی نشر کیے گئے ہیں جو شہریوں کو روڈ سیفٹی کے اصول و ضوابط سے آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے اور شہریوں کو اسلام آباد کیپٹل پولیس کے معمول کے حالات و واقعات سے پوری طرح باخبر رکھنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہے۔

شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پکار15ڈائل کریں یا کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے بارے میں "ICT-15 ایپ” کے ذریعے رپورٹ کریں۔