اسلام آباد پولیس صدر زون کے تھانہ سمبل کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن ،مشکوک افراد، دکانوںہوٹلوں کو چیک کیا گیا

56

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس صدر زون کے تھانہ سمبل نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران 113مشکوک افراد،53 گھروں، دکانوں، سرائے، ہوٹلوں اور موٹلز کو چیک کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی صدر زون کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری ، لیڈی پولیس اور ایف سی کے افسران نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔آپریشن سے قبل نفری کو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

سرچ آپریشن کے دوران 113مشکوک افراد،53 گھروں، دکانوں، سرائے، ہوٹلوں ، موٹلز اور 51 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا۔ اس دوران 28 افراد کو تھانے میں منتقل کیا کیا گیا،سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں جرائم کا سدباب کرنا ہے۔آئی جی اسلام آباد نے جرائم کی بیخ کنی کے لئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ جانچ پڑتال کے دوران پولیس سے تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پولیس کو اطلاع دیں۔ عوام کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔