اسلام آباد پولیس میں 2616اہلکار بھرتی کئے جائیں گے، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کاا یوان بالا میں جواب

110
احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، سپیکر کی چیئر کا احترام ہوناچاہیے، وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد۔14جولائی (اے پی پی):سینیٹ کو بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی نفری میں اضافے کےلئے 2616 اہلکار بھرتی کئے جائیں گے۔

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ایگل سکواڈ کی تشکیل کے بعد اسلام آباد کے زیادہ تر حساس مقامات میں شام کے وقت بھی پولیس گشت کرتی ہے،

اسلام آباد کی آبادی بڑھ کر 20 سے 25 لاکھ ہو چکی ہے، پولیس کو گاڑیوں اور آلات کی بھی ضرورت ہے اس کے علاوہ نفری بھی کم ہے، اس لئے درخواست کی گئی ہے کہ 2616 اہلکار مزید بھرتی کئے جائیں تاکہ امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کی روک تھام میں پولیس اپنا بھرپور کردار ادا کر سکے۔