اسلام آباد پولیس نےراہزنی اور پبلک سروس گا ڑ ی کا جھا نسہ دیکر شہر یو ں کو گا ڑ ی میں بٹھا کر لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب دو منظم گروہو ں کے پا نچ ارکان کو گرفتار کر لیا

149

اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نےراہزنی اور پبلک سروس گا ڑ ی کا جھا نسہ دیکر شہر یو ں کو گا ڑ ی میں بٹھا کر لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب دو منظم گروہو ں کے پا نچ ارکان کو گرفتار کر لیا ،چھینی گئی نقدی اور قیمتی مو با ئل فون برآمد کرکےملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے ،مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارلحکومت میں راہزنی اور پبلک سروس گا ڑ ی میں بٹھا کر لو ٹنے کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں انسداد رابر ی وڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے راہزنی اور پبلک سروس گا ڑ ی کا جھانسہ دیکر شہر یو ں کو گا ڑ ی میں بٹھا کرلو ٹنے کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو منظم گر وہو ں کے پا نچ ارکان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی اور قیمتی مو با ئل فون برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کی شنا خت نعمان، تصور عباس، رشید، ارشدخان اور نقیب اللہ کے ناموں سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ”پکار- 15 ”یا”آئی سی ٹی ایپ”15-پر فوری اطلا ع کریں۔