اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث11اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت19جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ہوا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ’’نشہ!اب نہیں‘‘ تحریک اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔
ان احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران11اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث19جرائم پیشہ عناصرکی گرفتار ی عمل میں لا ئی۔ تھانہ تر نول پولیس ٹیم نے ملزم روشن دین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2230گر ام چرس برآمد کرلی۔تھا نہ سبزی منڈی پولیس ٹیم نے محمد کا مران کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بو رپستول برآمد کرلیا۔ تھانہ کھنہ پولیس ٹیم تین ملزمان عبد اللہ، جمشید اور حیدرعلی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔
تھا نہ سہالہ پولیس ٹیم نے ملزم خا لد خا ن کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 515گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔ تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیم نے ملزم یا سر شاہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔ تھا نہ شہزاد ٹائون پولیس ٹیم نے ملزم عاطف محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول برآمدکرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں اور عادی مجرمان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیوالی خصوصی مہم کے دوران11مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھنائونے کاروبار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار۔15‘‘ یا’’آئی سی ٹی ۔15‘‘ ایپ پرفوری اطلاع دیں۔