اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث09 اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت17جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ”نشہ!اب نہیں ”تحریک اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔
ان احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 09اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث17جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی عمل میں لا ئی۔ تھا نہ کر اچی کمپنی پولیس نے ملزم شہر یا ر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔ تھانہ شالیمار پولیس نے ملزم محمد رضوان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد 223بو ر رائفل برآمد کرلی۔ تھا نہ سنبل پولیس نے دو ملزمان صدام حسین اور فیض علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دوعدد تیس بور پستول برآمد کرلیے۔
تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان عبد اللہ اور احتشام کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد پستول برآمد کرلیے۔ تھا نہ نو ن پولیس نے ملزم عبید اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول برآمد کرلیا۔ تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم طا ہر خا ن کو گرفتار کرکے ا سکے قبضہ سے 530گر ام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ریو ں اور عادی مجرمان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیوالی خصوصی مہم کے دوران 09مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھنائونے کاروبار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-یا ”آئی سی ٹی ”15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔