
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث05 اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت16جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن، برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف ”نشہ!اب نہیں ”تحریک اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔
ان احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران05 اشتہا ری و عادی مجرمان سمیت منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث16جرائم پیشہ عناصرکی گرفتار ی عمل میں لا ئی۔ تھا نہ سنبل پولیس ٹیم نے دو ملزمان محمد جا وید اور واجد کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 550گر ام ہیر وئن اور ایک عدد نا ئن ایم ایم پستول برآمدکرلیا، جبکہ غیر قا نو نی طورپر گیس ریفلنگ کر نے پر ملزم محمد عارف کو گرفتار کرلیا۔
تھانہ تر نول پولیس ٹیم نے ملزم محمد طا ہر کو گرفتار کرکے ا سکے قبضہ سے 1170گر ام ہیر وئن برآمد کرلیا۔ تھا نہ سنگجا نی پولیس ٹیم نے ملزم محمد اعظم کو گرفتار کرکے 520 گرام چرس برآمد کرلی جبکہ غیر قا نو نی طو رپر پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم عدنا ن کو گرفتار کرلیا۔ تھا نہ شمس کا لو نی پولیس ٹیم نے غیر قا نو نی طور گیس ریفلنگ کر نے پر ملزم فخر عالم کو گرفتار کرلیا۔
تھا نہ ہمک پولیس ٹیم نے ملزم حق وارث کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا۔ تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے ملزم محمد علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 315گر ام ہیر وئن برآمد کرلی۔ تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیم نے دو ملزمان عبداللہ اور سلیمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو عدد تیس بور پستول برآمد کر لیے، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عادی مجرمان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نیوالی خصوصی مہم کے دوران05مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔
ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھنائو نے کاروبار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-یا ”آئی سی ٹی ”15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔