25.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد پولیس نے 25 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور...

اسلام آباد پولیس نے 25 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کی ٹیموں نے آبپارہ، سیکرٹریٹ، سنبل، سنگجانی، کھنہ، کورال، کرپا، ہمک، نیلور، پھولگراں اور شہزاد ٹاؤن تھانوں کی حدود سے مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 471 گرام ہیروئن، 907 گرام آئس، چھ پستول بمعہ گولہ بارود اور ایک خنجر بھی برآمد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید برآں اشتہاری مجرموں اور مفروروں کی گرفتاری کے لیے شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران پولیس کی مختلف ٹیموں نے 6 دیگر مجرموں کو بھی گرفتار کیا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی خصوصی ہدایات پر آئی سی ٹی پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنا موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس مکینوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، کسی بھی عناصر کو عوامی امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن کو یقینی بنانا اور شہریوں کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں