24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد پولیس نے47 ملزمان کو گرفتار کرلیا، منشیات اور اسلحہ برآمد

اسلام آباد پولیس نے47 ملزمان کو گرفتار کرلیا، منشیات اور اسلحہ برآمد

- Advertisement -

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس کی ٹیموں نے کراچی کمپنی، سنبل، ترنول، انڈسٹریل ایریا، نون، کھنہ، کرپا، کورال، ہمک، لوہی بھیر، بہارہ کہو، شہزاد ٹاؤن اور سنگجانی تھانوں سے مختلف جرائم میں ملوث 34 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اتوار کوپولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 7,043 گرام ہیروئن، 3,432 گرام آئس، 19 پستول بمعہ ایمونیشن اور خنجر برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کی خصوصی مہم کے دوران پولیس کی مختلف ٹیموں نے 13 مجرموں کو گرفتار بھی کیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جرائم کے خلاف اپنا موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی عناصر کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن Pucar-15 کے ذریعے دیں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے جرائم کے خاتمے میں مدد مل سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں