اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھانہ انڈ سٹر یل ایر یا اور تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیموں نے گھریلو چوری اور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث مختلف گر و ہو ں کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں گھریلو چوری اورموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مددسے گھر یلوچوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گروہ کے سر کر دہ رکن کو گرفتار کر لیا،
گرفتارملزم کے قبضے سے گھریلو سامان بر آمد کرلیاگیا، ملزم کی شنا خت مراد خا لد کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھا نہ لو ہی بھیر کے علا قوں میں گھریلو چوری کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،
جبکہ تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا، گرفتارملزم کے قبضے سے مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیاگیا، ملزم کی شنا خت شعیب علی کے نا م سے ہوئی ہے،
ملزم کے خلاف مقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے جڑو اں شہر وں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386614