اسلام آباد پولیس کاشہریوں کیلئے 15 روزہ خصوصی سیلف ڈیفنس کورس کا اعلان

67
اسلام آباد پولیس کاشہریوں کیلئے 15 روزہ خصوصی سیلف ڈیفنس کورس کا اعلان

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے خصوصی سیلف ڈیفنس کورس کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں جسمانی سرگرمی کو فروغ دینا ، طلبا اور پیشہ ور افراد میں ذاتی تحفظ کو بڑھانا ہے۔

ایک پبلک ریلیشن آفیسر نے اتوار کے روز اے پی پی کو بتایا کہ یہ کورس سکول اور یونیورسٹی کے طالب علموں کے ساتھ ساتھ دفاتر میں کام کرنے والے مردوں اور خواتین کے لئے تیار کیا گیا ہے تاکہ انہیں اپنے دفاع کی ضروری مہارتوں سے لیس کیا جاسکے، یہ تربیت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں 15 روز کی محدود مدت کیلئے منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ محدود نشستوں کی وجہ سے داخلے پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر کئے جا رہے ہیں۔

شرکت میں دلچسپی رکھنے والے افراد رجسٹریشن کے لئے نامزد فون نمبر (051) 9258371 EXT. 173 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی سی ٹی پولیس اس طرح کے اقدامات کے ذریعے شہریوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے، شہری اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔