34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک...

اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون، 22 اشتہاری،عدالتی اور عادی مجرمان سمیت 26 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔20نومبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈائون کرتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملوث 22 اشتہاری،عدالتی اور عادی مجرمان سمیت 26 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ سبزی منڈی، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیموں نے ملزمان محمد سہیل، بابر شاہ،بلال خان اور محمد علی رضا کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 362 گرام ہیروئن، ایک عدد پستول معہ ایمونیشن اور چھری برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لئے گئے جبکہ اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 22 مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل لائی گئی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=527453

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں