اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کر یک ڈائون جار ی

112
اسلام آباد پولیس کا لین لائن کی خلاف ورزی کرنیوالی بڑی گاڑیوں اوربغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف قانونی کارروائی مزید سخت اور موثر بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کر یک ڈائون جار ی رکھتے ہوئے سنگین جر ائم میں ملوث 02 مجرمان سمیت 13 جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے ،ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،ملزمان کے خلاف مقدما ت درج،مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ آ بپا رہ، تھا نہ ما ر گلہ، تھا نہ شالیمار، تھا نہ انڈ سٹر یل ایریا، تھا نہ سبزی منڈی

تھا نہ شمس کا لو نی، تھا نہ کھنہ اور تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیمو ں نے11ملزمان کو گرفتار کرکے ان قبضہ سے آٹھ عدد 30بور پستول، ایک عدد 8mmرائفل، چار بو تلیں اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتاری کے لیے جا ری خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث دومجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد ارسلان شاہزیب نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے

کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کے جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15″ پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔