اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کریک ڈائون کرتے ہوئے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران غیر قا نونی اسلحہ اور منشیا ت فروشی میں ملوث 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے5596 گرام ہیروئن، 5175گرام چرس، آئس اور مختلف بو ر کے چار پستول معہ ایمو نیشن برآمد کر لیے گئے،پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے ۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈائون جاری ہے۔
اس سلسلہ میں تھانہ سیکر ٹر یٹ، تھا نہ ہمک، تھا نہ نیلور، تھا نہ بہا رہ کہو، تھانہ گو لڑ ہ، تھا نہ کھنہ، تھا نہ پھلگر اں، تھا نہ شہزاد ٹائون اور تھا نہ بنی گا لہ پولیس ٹیموں نے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سے5596 گرام ہیروئن، 5175گرام چرس،32 گرام آئس اور مختلف بو ر کے چار پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی کو بھی شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔