اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کیلئے مو ثر کر یک ڈائون جار ی،4 مجرمان اشتہا ریو ں سمیت12جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے مو ثر کر یک ڈائون جار ی ہے، سنگین جر ائم میں ملوث 4 مجرمان اشتہا ریو ں سمیت12جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گو لڑ ہ، تھا …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کا جر ائم کے انسداد اور جر ائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لیے مو ثر کر یک ڈائون جار ی ہے، سنگین جر ائم میں ملوث 4 مجرمان اشتہا ریو ں سمیت12جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گو لڑ ہ، تھا نہ سنگجا نی، تھا نہ انڈسٹر یل ایر یا، تھا نہ کھنہ، تھانہ کر پا اورتھا نہ لوہی بھیر پولیس ٹیموں نے 8 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے68بو تلیں شراب، مختلف بور کے چار پستول اور تین عدد رائفل معہ ایمونیشن برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 4 مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی۔

ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ’’پکار15‘‘ پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔