22.1 C
Islamabad
منگل, مئی 6, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد پولیس کا سی ٹی ڈی کے جوانوں کے لئے سات...

اسلام آباد پولیس کا سی ٹی ڈی کے جوانوں کے لئے سات روزہ کمبیٹ ریفریشر کورس کا انعقاد

- Advertisement -

اسلام آباد۔3مئی (اے پی پی):ایس ایس پی کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حمزہ ہمایوں کی زیر نگرانی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری(آئی سی ٹی) پولیس نے سی ٹی ڈی جوانوں کی مہارت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے سات روزہ کمبیٹ ریفریشر کورس کا آغاز کیا ہے۔ ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ ریفریشر کورس سی ٹی ڈی اسلام آباد کے اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی ضروری تربیت سے آراستہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورس کے دوران جوانوں کو فزیکل فٹنس ڈرلز، ہتھیاروں کی ہینڈلنگ، یرغمالیوں کو بچانے کی سیمولیشنز، مسلح مشتبہ افراد کو بے اثر کرنے کے لیے آپریشنز اور امن و امان برقرار رکھنے کی مشقوں کا اہتمام کیا گیا ، یہ سب ہنگامی حالات میں موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تیز کارروائیاں شروع کرنے میں مسلسل اعلی سطح کی تیاری کا مظاہرہ کیا ہے جو ان کی تربیت کی تاثیر کی عکاسی کرتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ محکمہ انسداد دہشت گردی وفاقی دارالحکومت کو محفوظ بنانے اور ناخوشگوار واقعات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سی ٹی ڈی اسلام آباد کے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز کے انعقاد کا بنیادی مقصد پولیس افسران کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا اور نازک حالات میں موثر حکمت عملی اپنانے میں ان کی مدد کرنا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592025

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں