اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 13 ملزمان گرفتار

71
Islamabad police
Islamabad police

اسلام آباد۔1فروری (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔ہفتہ کوتعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے گرفتار افراد سے نو پستول ، چار رائفلیں اور گولہ بارود برآمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد جرائم کی روک تھام اور شہر سے غیر قانونی آتشیں اسلحے کو ہٹا کر عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے لائسنس یافتہ آتشیں اسلحہ رکھنے والے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اسلحے کا اپنے متعلقہ تھانوں میں اندراج کرائیں۔