
اسلام آباد ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے اور دوران ڈیوٹی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والی اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکار کو وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے پچاس ہزار روپے انعام اور تعریفی سند سے نوازا گیا ہے۔ہفتہ کو یہاں ترجمان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اے ایس آئی فرزانہ بیگم نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود بغیر اجازت منعقد کیے گئے یوتھ کنونشن کے دوران دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھی پولیس اہلکار کو ایک خاتون سیاسی کارکن کی جانب سے پتھر کا نشانہ بننے سے بچایا۔