34.8 C
Islamabad
پیر, مئی 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد پولیس کی مختلف جرائم کے خاف کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس کی مختلف جرائم کے خاف کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کی ٹیموں نے انڈسٹریل ایریا، شمس کالونی، کورال اور شہزاد ٹاؤن تھانوں سے مختلف جرائم میں ملوث 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اتوار کوپولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ٹیموں نے ملزمان کے قبضے سے 503 گرام چرس، 549 گرام آئس اور چار پستول بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کیا۔انہوں نے کہا کہ اشتہاری مجرموں اور مفروروں کی گرفتاری کے لیے شروع کی گئی،

خصوصی مہم کے دوران پولیس ٹیموں نے مزید چھ مجرموں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کارروائیاں انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حصے کے طور پر کی گئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو امن عامہ میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن کو یقینی بنانا اور شہریوں کا تحفظ محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598484

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں