اسلام آباد پولیس کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 8 ملزمان گرفتار

111
Federal Police's timely action
Federal Police's timely action

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 8 ملزمان گرفتار کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 8 ملزمان گرفتار نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے سمیت مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔اتوار کوپولیس ترجمان نے بتایا کہ شالیمار تھانے کی ٹیموں نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس ٹیموں نے ان کے قبضے سے ایک پستول اور ایم پی 5 رائفل بمعہ گولہ بارود برآمد کیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 6 مفرور ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن محمد ارسلان شاہ زیب نے کہا کہ آئی سی ٹی پولیس وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے، کسی کوبھی شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان مال اور عزت کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔