اسلام آباد۔30جون (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی ودیگر جرائم میں ملوث 12جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ۔
پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری”نشہ!اب نہیں ”تحریک اور جرائم پیشہ عناصرکے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے،ان احکامات کی روشنی میں پولیس ٹیموں نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 12جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا، تھا نہ کرا چی کمپنی پولیس ٹیم نے ملزم نوید مسیح کو گر فتار کرکے 15 لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ کورال پولیس ٹیم نے 3 0ملزمان قیصر حفیظ ،شہریار اور فیصل کھوکھر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1 کلو 600گر ام ہیر وئن اور 320 گرام چرس برآمد کرلی، تھا نہ ہمک پولیس ٹیم نے ملزم مبشر انیس کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 523 گرام چرس برآمد کرلی، تھا نہ بھارہ کہو پولیس ٹیم نے ملزم قیصر محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے550 گرام ہیر وئن برآمد کرلی،
تھا نہ انڈسٹریل ایریاپولیس ٹیم نے ملزم عدنان کو گرفتار کرکے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ سبزی منڈی پولیس ٹیموں نے دو ملزمان ضیا اور محسن جاوید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا، تھا نہ کورال پولیس ٹیم نے ملزم محمد عدنان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول آمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے ملزم محمد لیاقت کو گرفتار کرکے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، تھا نہ پھلگراں پولیس ٹیم نے ملزم نصیر احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گی،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھنائونے کاروبار اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات فروشی اور کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15یا ”آئی سی ٹی ”15ایپ پرفوری اطلاع دیں۔