اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے2 مارچ 2026 کے لیے ریڈ زون میں داخلے سے متعلق ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر متعدد داخلی راستوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے جبکہ ان کے علاوہ …
اسلام آباد پولیس کی 2 مارچ 2026 کے لیے ریڈ زون میں داخلے سے متعلق ٹریفک ایڈوائزری

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے2 مارچ 2026 کے لیے ریڈ زون میں داخلے سے متعلق ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس کے تحت سکیورٹی وجوہات کی بنا پر متعدد داخلی راستوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل کے راستے کھلے رہیں گے جبکہ ان کے علاوہ ریڈ زون کی جانب جانے والے تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کلب روڈ سے آنے والے شہری کشمیر چوک سے ہوتے ہوئے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
اسی طرح بھارہ کہو سے آنے والے شہری بھی کشمیر چوک کے ذریعے سری نگر ہائی وے، سیونتھ ایونیو اور مارگلہ روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ترجمان کے مطابق شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متبادل راستوں کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔مزید معلومات کے لیے شہری پکار 15، ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں یا آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سنتے رہیں۔








