23.8 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومقومی خبریںاسلام آباد پولیس کے عید کے تیسرے روز بھی سخت سکیورٹی اقدامات

اسلام آباد پولیس کے عید کے تیسرے روز بھی سخت سکیورٹی اقدامات

- Advertisement -

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):انسپکٹر جنرل (آئی جی)اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر عید کے تیسرے روز بدھ کو بھی وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

پولیس ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پارکوں اور تفریحی مقامات کے لیے خصوصی حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2500 سے زائد افسران کو امن و امان برقرار رکھنے اور شہر بھر میں ٹریفک کے انتظام کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ 500 سے زائد ٹریفک اہلکار اہم علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے فرایض سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے شہر کے مختلف حصوں میں گشت کر رہی ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی)، چیف ٹریفک آفیسر، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اور دیگر اعلیٰ حکام سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کے لیے ذاتی طور پر فیلڈ میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تمام پٹرولنگ یونٹس عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ون ویلرز اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پبلک پارکس میں داخلہ صرف خاندانوں تک محدود ہے ا ور غیر مجاز افراد کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی چوکیاں اور حفاظتی ناکے قائم کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے سیکیورٹی خطرات کو روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہری ٹریفک سے متعلق معلومات ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15، اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 یا پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس حوالہ سے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام افسران فیلڈ میں رہیں اور موثر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577902

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں