اسلام آباد پولیس کے 390 اہلکاروںکی محکمانہ ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

53

اسلام آباد ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) اسلام آباد پولیس نے محکمانہ ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقار خان کی کاوشوں سے اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر محکمانہ ترقیاں ہوئیں ہیں جن میں43 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر رینک پر، 82 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے رینک پر، 65 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے رینک پر، 200 کے قریب کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبلز کے رینک پر ترقی دینا شامل ہے۔ ترقیاں محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر کی گئی ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے تمام افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دی ہے اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔