23.8 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر احسن بختاوری کا اسلام...

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر احسن بختاوری کا اسلام آباد چیمبر کا دورہ،نو منتخب قیادت کو مبارکباد ،تعاون کی یقین دہانی

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سابق صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری و ممبر سینٹرل کور کمیٹی یو نائیٹڈ بزنس گروپ احسن بختاوری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر ناصر منصور قریشی،سینئر نائب صدر عبد الرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر چوہدری سمیت ایگزیکٹیو باڈی کے ارکان کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔انہوں نے نو منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں آئی سی سی آئی کے مختلف جاری منصوبوں،بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل ،مارکیٹوں کے تعمیراتی کاموں سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق صدر آئی سی سی آئی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر پورے شہر کی بزنس کمیونٹی کا گھر ہے،میرے دورے کا مقصد نئی قیادت کو یقین دہانی کرانا تھا کہ اس گھر کو بہتر بنانے اور عام تاجر کی اس تک رسائی کیلئے جو کوششیں میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر گزشتہ دو سال میں کیں ان کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے

- Advertisement -

اور نئی باڈی کو اس حوالے سے اپنے تعاون کی فراہمی تھا۔انہوں نے کہا کہ چیمبر مسائل کے حل کیلئے سب سے موثر پلیٹ فارم ہے جس کی ہر حکومتی اور ادارہ جارتی فورم پر موثر آواز سنی جاتی ہے،ہم اپنے اتحاد و اتفاق سے اس کو مزید فعال بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے میرے بعد چیمبر کی قیادت انتہائی متحرک،تجربہ کاراور فعال قیادت کے ہاتھ آئی ہے،ہم نے گزشتہ دو سال بزنس کمیونٹی کی فلاح اور کاروبار کے فروغ کیلئے کئی منصوبے شروع کیے جن میں بعض وقت کی کمی کے باعث مکمل نہیں ہو سکے، مجھے امید ہے نئی انتظامیہ اسی فعالیت کے ساتھ ان پر کام کرے گی،اسلام آباد کی بزنس کمیونٹی کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹ کا منصوبہ ناگزیر ہے،اسی طرح ایکسپو سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ بھی کافی آگے جا چکا ہے

اس جیسے دیگر منصوبوں کے حوالے سے میری خدمات حاضر ہیں،ہم مل کر کام کریں گے،تاجروں کیلئے میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ اس موقع پر نو منتخب صدر ناصر منصور قریشی نے احسن بختاوری کی دو سالہ خدمات کو یادگار قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے نقش قدم پر چلنے کی پوری کوشش کریں گے اور مل کر مسائل کے حل کیلئے کام کریں گے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515171

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں