اسلام آباد۔ 10 اکتوبر (اے پی پی)اسلام آباد کا 150 رکنی دستہ نیشنل گیمز کے 21 کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کرے گا۔ اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کی مینجمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایاکہ نیشنل گیمز میں 31 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں اتھلیٹکس، آرچری، بیس بال، باسکٹ بال، فٹ بال، جمناسٹک، جوڈو، ویٹ لفٹنگ، تائیکوانڈو، بیڈمنٹن، روئنگ، سوئمنگ، شوٹنگ، سیلنگ، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، سائیکلنگ، گالف، کراٹے، کبڈی، سکواش، سافٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس، رسہ کشی، ریسلنگ، رگبی، ہاکی، ہینڈ بال، والی بال اور ووشو شامل ہیں جبکہ اسلام آباد کا دستہ نیشنل گیمز کے21 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے گا۔ جن میں اتھلیٹکس، آرچری، جمناسٹک، جوڈو، ویٹ لفٹنگ، تائیکوانڈو، بیڈمنٹن، روئنگ، سوئمنگ، شوٹنگ، سیلنگ، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، سائیکلنگ، گالف، کراٹے، سکواش، ٹیبل ٹینس، ٹینس، ریسلنگ اور ووشو شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کیلئے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز کیلئے ٹرائلز مکمل ہوچکے ہیں اور کھلاڑی تربیت مصروف ہیں، نیشنل گیمز 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک پشاور میں کھیلی جائیں گی ۔