24.6 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومتجارتی خبریںاسلام آباد کو بزنس پاور ہائوس میں تبدیل کرنے کے لئے پر...

اسلام آباد کو بزنس پاور ہائوس میں تبدیل کرنے کے لئے پر عزم ہیں، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی

- Advertisement -

اسلام آباد۔18نومبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر ناصر منصور قریشی نے چیمبر خدمات کی فراہمی میں اضافہ اور اسلام آباد کو ایک اہم کاروباری مرکز میں تبدیل کرنے کا عہد کیا ہے۔ ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (ٹی ڈبلیو اے) بلیو ایریا کے صدر راجہ حسن اختر کی قیادت میں کاروباری رہنمائوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے سٹریٹجک وژن کا خاکہ پیش کیا جس میں میگا ایکسپو سینٹرز، عالمی معیار کے ہوٹلوں کی ترقی اور سیاحت پر مبنی اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینا شامل ہے۔ناصر منصور قریشی نے کہا کہ ان اقدامات کی حمایت کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) سے فنڈنگ کیلئے کہا گیا ہے۔

چیمبر کی بنیادی اقدار پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کاروباری برادری کو یقین دلایا کہ ان کا وقار اور مفادات سب سے مقدم رہیں گے۔ انہوں نے ریگولیٹری فریم ورک پر عمل کرتے ہوئے صنعتی اور تجارتی ترقی کے لیے ضروری سہولیات اور وسائل کی دستیابی کی فراہمی کا عہد بھی کیا۔ صدر آئی سی سی آئی کے وژن کی بنیاد چیمبر کی تنظیم نو ہے۔ انہوں نے ممبرشپ کے عمل کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے انٹرپرائز ریسورس پلاننگ (ای آر پی) سسٹم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ممبر سروسز کو بڑھانے کے لیے منور مغل ہال اور بیسمنٹ سمیت اہم سہولیات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔فائونڈر گروپ کے چیئرمین خالد اقبال ملک نے اقتصادی ترقی کے لیے تاجر برادری میں اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔ یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے کلیدی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔بلیو ایریا کے گروپ لیڈر یوسف راجپوت نے سی ڈی اے، پولیس، آئیسکو اور ایف بی آر سے متعلق مسائل کا ذکر کیا۔ راجہ حسن اختر نے آئی سی سی آئی کی قیادت کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور بلیو ایریا اور دیگر مارکیٹوں میں پارکنگ کی قلت جیسے مستقل چیلنجوں کے پائیدار حل پر زور دیا تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور صارفین کی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے۔

- Advertisement -

سینئر نائب صدر عبدالرحمٰن صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے ناصر منصور قریشی کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کاروباری برادری کو فائدہ پہنچانے والے اقدامات کے لیے ان کی لگن کو سراہا۔ انہوں نے چیمبر کو اپنے اراکین کے لیے ”دوسرا گھر” قرار دیا۔ ملاقات میں ایگزیکٹو ممبران وسیم چوہدری، عتیق الرحمان، نوید ستی، ذوالقرنین عباسی، اور آئی سی سی آئی کے ممبران خالد چوہدری، نعیم صدیقی، بابر چوہدری، طہماس بٹ، ڈپٹی چیئرمین ٹی ڈبلیو اے بلیو ایریا امین پیرزادہ اور دیگر سمیت ممتاز کاروباری رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ ملاقات کے اختتام پر آئی سی سی آئی کے عہدیداروں اور سینئر ممبرز کو روایتی پگڑیاں پیش کی گئیں جو مہمانوں کی طرف سے عزت و احترام کی عکاسی کرتی ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں