اسلام آباد کو سرسبزو شاداب رکھنے کیلئے شہریوں کو بڑھ چڑھ کر شجرکاری میں حصہ لینا چاہئے، علی نواز اعوان

77

اسلام آباد ۔ 10 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کو سرسبز اور شاداب رکھنے کیلئے شہریوں کو بڑھ چڑھ کر شجرکاری میں حصہ لینا چاہئے تاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی برقرار رہ سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائداعظم یونیورسٹی میں شجرکاری کے موقع پر کیا۔ معاون خصوصی منگل کو قائداعظم یونیورسٹی گئے جہاں پر وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کے تحت یونیورسٹی میں پودا لگایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دنیا کا خوبصورت شہر ہے، ہمیں اس کو سرسبز و شاداب رکھنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں شہریوں کو اسلام آباد کی خوبصورتی کیلئے بھرپور طریقہ سے شجرکاری کرنی چاہئے تاکہ اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھاجا سکے ۔