27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتازہ تریناسلام آباد کو ٹریفک نظام اور سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار...

اسلام آباد کو ٹریفک نظام اور سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار کا شہر بنانا پہلی ترجیح ہے، وفاقی وزیر داخلہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو ٹریفک نظام اور سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار کا شہر بنانا پہلی ترجیح ہے، 22 مئی کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا افتتاح ہو گا،منصوبہ رواںماہ مکمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ جناح سکوائر انڈر پاس کی دونوں اطراف کی دیواریں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ چھت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 مئی کو جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس کا افتتاح ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے پراجیکٹ پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور رواں ماہ کے دوران100 فیصد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ نے بارشوں کے باوجود ترقیاتی کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کی اور پراجیکٹ کے اطراف گرین ایریاز اور بہترین لینڈسکپینگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے انڈر پاس کے قریب زیر تعمیر پل کا بھی معائنہ کیا ۔

وزیر داخلہ نے ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو ٹریفک نظام اور سہولتوں کے حوالے سے عالمی معیار کا شہر بنانا پہلی ترجیح ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر کو چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفننگ میں بتایا کہ منصوبے پر ترقیاتی کام 75 فی صد تک مکمل کیا جا چکا ہے،پراجیکٹ کی چار میں سے تین سلپ سڑکیں مکمل کر لی گئی ہیں

اور عوام کے سہولت کیلئے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بارشوں اور موسمی حالات کے باوجود ترقیاتی کام مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ کے موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595584

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں