اسلام آباد۔7فروری (اے پی پی):وفاقی دارلحکومت میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس ،ایف سی ،رینجرز اور پاکستان فوج کے افسران و جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے،انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی میں قائم کیا گیا ہے،شہریوں کی حفاظت اور پرامن انتخابات اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2024 کی سکیورٹی کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے 06ہزار پانچ سو اہلکاروں کے ساتھ ایک ہزار ایف سی ،15سو رینجرز اور پاکستان فوج کے افسران و جوان اپنے فرائض سر انجام دیں گے،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے افسران و جوان پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے ہیں،پولنگ اسٹیشنز پر تعینات اہلکار رات وہیں قیام کریں گے،انتخابات کے حوالے سے مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے
،الیکشنز کے موقع پر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ کار کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی بھی صورت خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی،اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے گی
،بدامنی پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آے گا،انتخابات کی کوریج کرنے والے صحافیوں اور غیرملکی مبصرین اور مشاہداتی ٹیموں کو ان کے فرائض کی انجام دہی میں مدد فراہم کی جائے گی،
شہریوں کی حفاظت اور پرامن انتخابات اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہوگی،ٹریفک کے نظم و ضبط اور پارکنگ کے مناسب اقدامات عمل میں لائیں جائیں گے،انتخابات قومی فریضہ ہیں، پولیس بہادری اور خوش اخلاقی سے اپنا کام کرے گی، شہری کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع "پکار "15- یا "آئی سی ٹی "15- ایپ پر دیں۔