26.6 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسلام آباد کی تعمیر ،ترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی...

اسلام آباد کی تعمیر ،ترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، محمد علی رندھاوا

- Advertisement -

اسلام آباد۔13مئی (اے پی پی):چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے اور اس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،

اسلام آباد کو ایک جدید ڈیجیٹلائز، سیاحتی شہر بنانے کے علاوہ عوام کی رہائشی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے سی ڈی اے سیکٹر ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر کی بہتری، بیوٹیفکیشن اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد مل سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹزز میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

اس موقع پر ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ای اینڈ ایم سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران نے شرکت کی ۔چیئرمین سی ڈی اے نے مختلف سیکٹرز جن میں سی چودہ، سی پندرہ ، سی سولہ،ای بارہ اور پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کو رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سی ڈی اے ہرسیکٹرسےہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو فوری مسمار کرے تاکہ ترقیاتی کام بروقت مکمل کیا جاسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ سی چودہ، سی پندرہ، سی سولہ، آئی بارہ، ای بارہ ، پارک انکلیو میں ترقیاتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر دورکیا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596650

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں