اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوری پر ایک دکان کو سیل کر کے دکاندار کو گرفتار کر لیا. ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر رورل اسلام آباد نےرورل سب ڈویژن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا.
اسسٹنٹ کمشنر رورل نے حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے قیمتوں کی چیکنگ کی، آغاز کے دوران پولی تھین بیگز کے غیر قانونی استعمال کو بھی چیک کیا گیا، خلاف ورزی کرنے پر ایک دکان کوسیل کر دی اور دکاندار کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا.دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ جاری کی گئی۔