اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال 25-2024 میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی)کےتحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں سائلین سہولت مرکز کی تعمیر کے لئے وزارت قانون و انصاف کے منصوبہ کے لئے 500ملین روپے کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے مطابق اس منصوبہ پر مجموعی لاگت کاتخمینہ 1544.370 ملین روپے ہے جبکہ 30 جون 2024 تک 90 ملین روپے کے فنڈزکا اجرا متوقع ہے۔ آئندہ مالی سال میں منصوبہ کی تکمیل کے لئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کےتحت500ملین روپے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔